Wednesday, September 11, 2013

کوم Comb

کوم  یا  Comb

مکھیاں اپنے چھتے اس جگہ بناتی ہیں :-
  •  جوازخود پانی سے محفوظ ہو یا مکھیاں اس کو پانی سے محفوظ بنا سکیں۔
  • جو مکھیوں کو دشمنوں سے محفوظ رکھ سکے۔
  • جو گرمیوں میں بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے۔
  • جہاں ہوا می مناسب آمدو رفت ہو۔
عام طور پر یہ تمام خوبیاں درختوں کے تنوں میں موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ چٹانوں کے نیچے، غاروں میں، دیمک کے خالی گھروں میں، دیواروں کی درزوں میں، الماریوں میں، خالی ڈبوں میں، بجلی کے کھمیوں اور  چمنیوں میں بھی ان کا گھونسلا یا چھتہ ہو سکتا ہے۔ ان کے علاوہ بعض اوقات مکھیاں ٹہنیوں کے نیچے اوردرختوں کراؤن میں بھی گھونسلا بنا سکتی ہیں اگر یہ جگہیں بارش اور ہوا سے محفوظ ہوں۔ اگر ان کے گھونسلے والی جگہ میں درزیں ہوں کہ جن میں سے مکھیاں کہ گذرسکیں تو مکھیاں ان کو پروپولس سے بند کردیتی ہیں۔ اگر بہت بڑا سوراخ ہو تو اس کو بند کر کے چھوٹے سوارخ چھوڑ دیتی ہیں تاکہ صرف مکھیاں ہی اندر آ جا سکیں۔ اس کےعلاوہ ان سوراخوں کو وہ چھتے میں تازہ ہوا کو لانے کےلئے بھی  استعمال کرتی ہیں۔ پائپوں  کو مثلاً چمنیوں وغیرہ میں چھتہ بنانے سے پہلے مکھیاں ان پائپتوں کے اندر فرش اور چھت بھی بنا لیتی ہیں۔

کوم کی تعریف:
"کوم چھتے میں ایسی جگہ ہے جو کہ مکھیوں کواپنے بچوں کو پالنے اور خوراک کو جمع کرنے کےلئے جگہ فراہم کرتی ہے۔ "

کوم کی تیاری:
کوم  بنانے کےلئے مکھیاں اپنی موم استعمال کرتی ہیں۔ ہر مکھی کے پیٹ پر چار موم بنانے والے غدود کے جوڑے ہوتے ہیں۔ مکھیوں کو موم بنانے کےلئے شہد کی ضرورت ہوتی ہے۔  شہد کھانےکے چند گھنٹوں کے بعد مکھیوں کے پیٹ کے موم والے غدود مائع موم بنانا شروع کردیتے ہیں۔ یہ مائع موم چھوٹے چھوٹے ٹھوس چھلکوں کی شکل میں ان کے پیٹ کے جوڑوں میں موجود جگہ میں جمع ہو جاتی ہے۔ ان چھلکوں کو ٹانگوں کی مدد سے مکھی اپنے جبڑوں تک پہنچاتی ہے اور جبڑے موم کی تہہ بنا کراس سے مومی چادر اور خانے بناتے ہیں۔ 
  • پہلے موم کو چھتے کے کچھ بالائی حصے کےساتھ جوڑا جاتا ہے۔ 
  • پھر تھوڑی سی درمیانی ہموارسطح (Midrib)  تیار کی جاتی ہے۔ 
  • آخر میں چھ کونہ خانے اس ہموار سطح کی دونوں اطراف بنائے جاتےہیں۔  
جیسے جیسے یہ کوم بڑا ہوتا جاتاہے اس کوچھتے کے خانے کی  باقی بالائی سطح  کے علاوہ دائیں بائیں کی دیواروں سے بھی جوڑتی چلی جاتی ہیں
       'ہموار سطح'  Midrib of Comb as
     مثال:
    جب ہم مصنوعی کوم کا فریم ،بکس کےلئےتیار کرتے ہیں تو اس وقت ایک تیار شدہ مومی شیٹ فریم کے اندر لگا دیتے ہیں۔ یہ مومی  شیٹ مکھیوں کا آدھا کام ختم کردیتی ہے اور مکھیوں نے صرف اس پر چھ کونہ خانے بنانے ہوتےہیں۔ مگر جب مکھیاں خود سے کوم بناتی ہیں تو اس وقت وہ مکمل شیٹ تیار نہیں کرتی بلکہ شیٹ کا  کچھ حصہ اور پھر اس کے اوپر  کچھ خانے بناتی ہیں۔ 

    کوم کے چھ کونہ خانے (Comb Cells)

     ایک کوم میں تین طرح کے خآنے ہوتے ہیں۔ جن خانوں میں کارکن مکھیاں پیدا ہوتی ہیں وہ سب سے چھوٹے خانے ہوتے ہیں۔ میلیفیرا مکھی کے خانے قریباً 1/5انچ کے برابر ہوتے ہیں جبکہ سیرانا مکھی کے یہ خانے 1/6انچ کے برابر ہوتے ہیں۔ 

    نکھٹو کے خانے قریباً 1/4 انچ کے قریب بڑے ہوتے ہیں۔ عام طورپر کارکن مکھیوں کے خانے نکھٹو ؤں کے خانوں سے زیادہ ہوتے ہیں۔ 

    ان دونوں طرح کے خانوں میں شہد اور پولن بھی جمع کیا جاسکتا ہے۔

    ملکہ کے خانےصرف اس وقت بنتے ہیں جب نئی ملکہ کی ضرورت ہو۔ عام طورپر مکھیاں'پلےکپس' (Play Cups)بناتی رہتی ہیں۔ یہ ملکہ کے ادھورے خانے ہوتے ہیں۔ ملکہ کے خانے اس وقت بنتے ہیں جب کالونی کوسوارمنگ کی خواہش ہو، یا ملکہ بہت بوڑھی ہو جائے اور یا جب ملکہ کو کوئی حادثہ وغیرہ ہو جائے۔  ملکہ کے خآنے عمودی، نیچے کی جانب اور کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔  ملکہ کے خآنے تین طرح کے ہو سکتے ہیں۔
     سوارم خانے  (Swarm Cells) عام طور پر کوم کی اطراف  یا کوم کے نیچے کی جانب بنیں گے۔
    سپر سیڈیور خانے (Supersedure Cells) تعداد میں چند اور کوم کی سطح پر ہوتے ہیں۔ 
    ایمرجنسی خانے (Emergency Cells)  سیدھے چھتے کی مِڈرِب (Midrib)  یعنی ہموار سطح سے بنتےہیں۔ ایسی صورتحال میں عام کارکن کے انڈے کو استعمال میں لا کر ملکہ کو بنایا جاتا ہے۔

    بروڈ کی ماہیت (Brood Shape)

     بروڈ ایک گولے کی شکل میں چھتے میں نیچے کی جانب موجود ہوتا۔ اس  گیند نما بروڈ کے ارد گرد دو انچ  موٹی پولن کی پرت ہوگی۔ پولن کے باہر سب شہد بھرا جاسکتا ہے۔  چھتے کے درمیان میں سے ایک کوم حقیقت میں اس چھتے کا باریک عمودی حصہ ہوتا ہے۔ اس کوم میں بروڈ کا دائرہ قریباً گول اور سب سے بڑا ہوگا۔ بروڈ کے دائرہ کے باہر پولن کا دائرہ اور اسکے بعد شہد۔ اس کوم کے دائیں بائیں جتنے بھی کومز ہونگے ان میں بتدریج بروڈ کا دائرہ چھوٹا ہوتا چلا جائے گا۔ جدھر بروڈ کا گولا ختم ہوگا اس کے بعد کے کومز میں پولن کی بے انتہا مقدار موجود ہوگی۔ ان پولن سے بھرے کومز کے بعد پھر شہد سے بھرے کومز ملیں گے۔ 

    ملکہ سب سے پہلے انڈے چھتے کے درمیان میں دیتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ باہر کی طرف دیتی جاتی ہے۔ اس طرح سب سے پہلے مکھیاں درمیان میں سے نکلیں گی۔ 

     

      

    No comments:

    Post a Comment